عالمی خبریںفن و فنکار

بالی ووڈ شہنشاہ شاہ رخ خان کو سپریم کورٹ نے ریلیف دے دی

خلیج اردو

ممبئی: بھارتی سپریم کورٹ نے پیر کو شاہ رخ خان کو وڈودرا ریلوے اسٹیشن میں 2017 میں بھگدڑ مچنے کے مقدمے میں ریلیف دیا ہے۔ عدالت نے گجرات ہائی کورٹ کے 27 اپریل 2022 کو مشہور بالی ووڈ اداکار کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔

 

اداکار پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے 2017 میں اپنی فلم رئیس کی تشہیر کے دوران مبینہ طور پر وڈودرا ریلوے اسٹیشن پر اس وقت  بھگدڑ مچائی تھی جب وہ اپنی پروڈکشن ٹیم کے ساتھ، فلم کی ریلیز سے قبل ممبئی سے دہلی جا رہے تھے۔

 

شکایت کنندہ، جتیندر مادھو بھائی سولنکی نے خان کے خلاف ایک نجی شکایت درج کرائی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ وڈودرا ریلوے اسٹیشن پر تھے جب ہجوم پر ٹی شرٹس اور سمائلی بالز پھینکے جانے سے مبینہ بھگدڑ مچ گئی۔

 

اس کیس میں گجرات ہائی کورٹ نے شاہ رخ خان کو بری کیا تھا جس کے خلاف شکایت کنندہ نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ مدعی سولنکی کی نمائندگی سینئر ایڈوکیٹ وجے کمار جبکہ شاہ رخ خان کی نمائندگی سینئر ایڈوکیٹ سدھارتھ لوتھرا نے کی۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button