عالمی خبریں

برازیلیاں میں فائرنگ ،13 افراد ہلاک

 

 

خلیج اردو

برازیلیا: جنوبی امریکہ میں فائرنگ سے 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برازیل میں پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے مابین تصادم ہوا۔ اس دوران فائرنگ سے 13 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔

مقامی پولیس کے مطابق ساحلی شہر ریو ڈی جنیرو میں جرائم پیشہ گروہ کے سرغنہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے گئے تھے اس دوران گینگ کے کارندوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ہلاک ہونے والے تمام افراد جرائم پیشہ گروہ کے کارندے تھے۔

فائرنگ کے نتیجے میں مارے جانے والوں میں منشیات فروشوں کا سرغنہ بھی شامل ہے جو پولیس افسران کے قتل میں مطلوب تھا۔

پولیس کو مجرم کی اس علاقے میں موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن میں ہیلی کاپٹر اور بکتر بند گاڑیاں بھی موجود تھیں۔

پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران 3 شہری بھی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے جن کا جرائم پیشہ عناصر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔۔۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button