عالمی خبریں

برطانوی ایئر لائن20 برس بعد اپنا نیا یونیفارم متعارف، یونیفارم کے ساتھ حجاب بھی شامل

خلیج اردو
لندن :عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی ایئر لائن برٹش ایئرویز نے نیا یونیفارم متعارف کرایا ہے جس میں خواتین ملازمین کے لیے حجاب بھی لباس کا حصہ ہے۔ آج نئے یونیفارم کی رونمائی کی گئی جو عالمی شہرت یافتہ برطانوی فیش ڈیزائنر نے تیار کیا ہے۔

مردوں کے لیے نیا یونیفارم تھری پیس پر مشتمل ہے جب کہ خواتین کے لیے اسکرٹ، ٹراؤزر،جمپ سوٹ اور ساتھ ہی سر ڈھانپنے کے لیے حجاب بھی یونیفارم کا حصہ ہے۔

برٹش ایئرویز حکام کے مطابق 20 سال بعد اپنے یونیفارم میں تبدیلی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حجاب کو یونیفارم میں شامل کر دیا ہے تاہم یہ ضروری نہیں کہ یونیفارم کا پہننا لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایئرہوسٹس کا اختیار ہوگا کہ وہ پہننا چاہیں یا نہ پہنیں۔

نیا یونی فارم ایئرلائن کمپنی کے 30 ہزار ملازمین پہنیں گے جب کہ ایئر لائن کے ملازمین کے پرانے یونیفارم کو یا تو خیراتی ادارے میں عطیہ کر دیے جائیں گے یا انھیں کھلونے، ٹیبلٹ ہولڈرز اور دیگر اشیاء بنانے کے لیے ری سائیکل کیا جائے گا۔

فضائی کمپنی کا نیا یونیفارم تیار کرنے والے ٹیلر نے کہا کہ ایسا یونیفارم تیار کرنا چاہتا تھا جو سب کے لیے قابل قبول ہو اور اس میں اجنبیت محسوس نہ ہو۔ یہ صرف لباس کے ایک کپڑے کی بات نہیں بلکہ تشخص اور شناخت بھی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button