عالمی خبریں

برطانیہ میں برفانی طوفان پر الرٹ جاری ،235سے زائد سکول بند ،نظام زندگی متاثر

خلیج اردو
لندن : برطانیہ میں برفانی طوفان کا الرٹ تاحال جاری ہےجبکہ ویلز میں برفباری کے باعث 235 سے زائد سکولوں کو بند کردیا گیاہے ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے مختلف علاقوں کو قطب شمالی سے آنے والے برفانی طوفان کا سامنا ہے ، برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے ، سکاٹ لینڈ کے علاقے آلٹن ہارا میں درجہ حرارت منفی 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

 

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کے مختلف علاقوں میں جمعے کی صبح تک برفباری جاری رہنے کا امکان ہے، انگلینڈ کے وسطی اور شمالی علاقوں میں40 سینٹی میٹر تک برفباری کا امکان ہے۔

برطانیہ کے مختلف علاقوں میں برفباری کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ایئرپورٹ پر پروازوں کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button