عالمی خبریں

برکینا فاسو میں دہشت گرد حملہ، 51 فوجی ہلاک

خلیج اردو

برکینا فاسو :برکینا فاسو میں فوج کے خلاف دہشت گردی  کے حملے میں 51 فوجی مارے گئے ہیں ۔

فوج کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق سہیل علاقے کے ضلع اودلان میں تعینات فوجیوں پر دہشت گردانہ حملے میں 51 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں ۔

فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 60 دہشت گرد بھی  مارے گئے ۔

پڑوسی ملک مالی میں القاعدہ اور داعش سے منسلک دہشت گرد گروپ 2015 سے برکینا فاسو کے شمال اور مشرق میں متواتر حملے  جاری رکھے  ہوئے ہیں ۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق 2015 سے دسمبر 2021 تک 2000 افرادجن میں سے 600 سیکورٹی اہلکار شامل ہیں، ان حملوں کی بھینٹ چڑھ گئے ہیں ۔۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button