عالمی خبریں

بھارتی گلیوں میں سابق وزیراعظم شہید بنظیر بھٹو کی تصویریں آویزاں، بھارت میں ہنگامے شروع

خلیج اردو

 

بھارت : بھارتی ریاست کیرالہ کے دارالحکومت تھرواننت پورم کی ایک معروف شاہراہ کو پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی تصاویر سے سجا کر اس جگہ کو بے نظیر اسکوائر کا نام دیدیا گیا۔

 

بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بینظیر بھٹو کی تصاویر والے ہورڈنگ اور پوسٹر لگائے جانے پر ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں کمیونسٹ پارٹی کے خواتین ونگ ’’آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن‘‘ کے زیراہتمام نیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں دارالحکومت کی تمام اہم شاہراہوں اور مقامات پر بینرز لگائے گئے ہیں۔

 

 

اس کے علاوہ کانفرنس کے دعوت نامے پر بھی بینظیر بھٹو کی تصویر کو بطور کور فوٹو استعمال کیا گیا۔

 

بینرز میں سابق وزیر اعظم محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کی تصویر بھی آویزاں ہے۔ جس پر لکھا ہے کہ بے نظیر بھٹو پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں جنہیں ہارورڈ سمیت دنیا کی 9 بہترین یونیورسٹیوں سے ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں دی گئیں۔

 

 

بینرز پر پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم کی تصویر کے ساتھ ساتھ بینظیر اسکوائر کے الفاظ بھی لکھے گئے ہیں۔ عوام کی اکثریت نے کمیونسٹ پارٹی کے اس اقدام کو سراہا ہے۔

 

یاد رہے آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن (AIDWA) جو کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کی خواتین کی شاخ ہے، نے پاکستان کی سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی تصویر کو اپنی آنے والی قومی کانفرنس (جو 6 جنوری سے 9 جنوری تک منعقد ہوگی) کے سرورق کے طور پر استعمال کیا ہے۔

 

دوسری جانب بینظیر بھٹو کی تصاویر نے انتہا پسندوں کو آگ لگا دی، بھارتیہ جنتا پارٹی کی کیرالہ اکائی کے ترجمان سندیپ وچاسپتی نے ٹویٹر پر کمیونسٹ پارٹی کی مذمت کرتے ہوئے انہیں غدار قرار دے دیا ہے۔

 

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button