عالمی خبریں

بھارت فوجی ٹریننگ سینٹر ، کرنل کی پنکھے سے لٹکی لاش برآمد

خلیج اردو

 

انڈیا : بھارتی میں فوجی ٹریننگ سینٹر سے منسلک 43 سالہ کرنل نشیتھ کھنہ کی چھت سے لٹکی ہوئی لاش ملی ہے۔

 

برطانوی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کے علاقے جبل پور میں بھارتی فوجی ٹریننگ سینٹر میں کمانڈنگ آفیسر صبح کمرے سے باہر نہیں نکلا ۔

 

کولیگز افسران دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو کرنل نشیتھ کھنہ کی لاش پنکھے لٹکی ہوئی تھی اور قریب ہی ایک خط پڑا تھا جس میں صرف ’’Sorry‘‘ لکھا ہوا تھا۔

لاش کو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے بتایا کہ موت گلے پر رسی کے دباؤ کے باعث دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی۔

 

خودکشی کی وجہ کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ کرنل کھنہ اکتوبر 2022 کو مدھیہ پردیش میں تعینات ہوئے تھے اور تب سے وہ بیوی اور بچوں سے مل نہیں سکے تھے۔

 

لاش کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کردیا گیا۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی 29 سالہ کیپٹن نے مدھیہ پردیش کے ایک اور فوجی ٹریننگ سینٹر میں چھت سے لٹک کر خودکشی کرلی تھی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button