عالمی خبریں

ترکیہ شدید زلزلہ ،بین الاقوامی فٹبالر کی لاش 12 روز بعد اپنے ملک پہنچا دی گئی

خلیج اردو
ترکیہ :ترکیہ میں زلزلے کے 12 روز بعد بین الاقوامی فٹبالر کی لاش نکال کر اکرا پہنچا دی گئی ۔

ترکیہ میں زلزلے کے بعد لاپتا ہونے والے افریقی ملک گھانا کے انٹرنیشنل فٹبالر کرسچین آتسو کی لاش 12 روز بعد ملبے سے نکال لی گئی۔

ترکیہ کے سرکاری نیوزی چینل ٹی آرٹی کے مطابق 6 فروری کو آنے والے زلزلے میں ہزاروں دیگر افراد کی طرح افریقی ملک گھانا سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی فٹ بالر کرسچین آتسو بھی لاپتہ تھے

کرسچین آتسو کی لاش کو 12 روز بعد ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔ اس کی شناخت ان کے پاس موجود موبائل فون سے ہوئی ہے۔

کرسچین آتسو اپنے ملک کے علاوہ ترکیہ کے معروف فٹبال کلب ہاتایااسپور کلب کے لئے بھی کھیلتے تھے۔

گھانا کے قومی پرچم میں لپٹے تابوت دارالحکومت کےبین الاقوامی ہوائی اڈے پر نائب صدر مہامودو باومیا اور ایک بڑے فوجی اعزازی گارڈ نے استقبال کیا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button