عالمی خبریں

ترکیہ میں 227 گھنٹے بعد ملبے سے 74 سالہ خاتون کو زندہ نکال دیا گیا

خلیج اردو
ترکیہ :ترک میڈیا کے مطابق قہرمان مرعش سے 222 گھنٹوں بعد ملبے سے 42 سال کی خاتون کو زندہ نکالا گیا۔

ترکیہ میں زلزلے سے 50 ہزار 576 عمارتیں تباہ یا بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

زلزلے کے 201 گھنٹے بعد 26 سالہ خاتون کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا

ترک حکام کے مطابق وزارت شہری منصوبہ بندی نے زلزلے سے متاثرہ 10 صوبوں کی 3 لاکھ 87 ہزار عمارتوں کا معائنہ کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ترکیہ میں تمام مخدوش عمارتوں کو فوری گرانے کی ضرورت ہے۔

غازی انتپ شہر میں 12 ہزار، حاطے میں 10 ہزار 911 عمارتوں کو جبکہ قہرمان مرعش میں 10 ہزار 777 متاثرہ عمارتوں کو گرانا ضروری ہے۔

ترک حکام کے مطابق ملک میں زلزلے سے 35 ہزار 418 اموات ہوئی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button