عالمی خبریں

ترک صدر رجب طیب ایردوآن کی صحت جے حوالے سے مایوس کن خبریں

خلیج اردو
انقرہ : ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کی صحت کے حوالے سے بری خبریں آرہی ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق وہ کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

اپنے ٹویٹ میں طیب ایردوآن نے اپنے ٹویٹ میں بتایا ہے کہ وہ اور اس کی بیوی کرونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ وہ کوویڈ پازیٹیو ہو چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں کم سے درمیانے علامات ہیں اور ہمیں معلوم ہوا ہے کہ یہ اومیکرون ویرینٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بیماری کے باوجود کام جاری رکھیں گے۔ ہم آپ سے دعاؤں کی امید رکھتے ہیں۔

استنبول میں ایک سرنگ کی افتتاح کیلیے ویڈیو لنک پر ظاہر ہونے کے بعد ایردوآن نے یہ خبر دی اور اپنی فزیکل موجودگی خراب موسم کی وجہ سے ترک کی۔

جب وہ ٹیلی ویژن پر سامنے آئے تو ان میں بیماری کے اثار نہیں تھے۔

ترکی میں حالیہ دنوں میں کرونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ وزارت صحت نے جمعہ کو 111157 کیسز سامنے آئے۔ دسمبر میں یومیہ کیسز کی تعداد بیس ہزار ہو گئی تھی اور یہ اومیکرون کی وجہ سے ہے۔

جمعہ کو ملک میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 248 تھی جو غیر معمولی ہے اور ترکی میں کرونا کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button