عالمی خبریں

تھائی لینڈ میں ٹریفک حادثے کےدوران دھماکہ، 2 بچوں سمیت 11 افراد ہلاک

خلیج اردو
تھائی لینڈ :تھائی لینڈ میں ہائی وے پر ٹریفک حادثے کے بعد ہونے والے دھماکے میں 2 بچوں سمیت 11 افراد ہلاک ہو گئے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مٹراپاپ ہائی وے پر 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے والی گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی۔

ٹکر لگنے کے بعد گاڑی میں دھماکہ ہونے سے اسے آگ لگ گئی ، جس سے 12 مسافروں میں سے 11 اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ہلاک شدگان میں 2 بچے بھی شامل ہیں اور 20 سالہ زخمی نوجوان کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

زندہ بچ جانے والے 20 سالہ طالب علم تھاناچیت کنگکاو نےبتایا کہ وہ سو رہا تھا ، چیخ سن کر اسے جھٹکا لگا۔

انہوں نے کہا کہ میں بیدار ہوا اور اگلی چیز جو مجھے معلوم ہے، وین الٹی تھی۔ میں نے نہیں دیکھا کہ کیا ہوا۔حادثے کے بعدآگ نے پیچھے سے شروع ہونے والی پوری وین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔میں نے کھڑکیوں کو لات مارنا شروع کر دیا اور ایک چھوٹے سے سوراخ سے رینگنے میں کامیاب ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ وین سے نکلنے کے بعد فوراً وین میں دھماکہ ہوا۔

مقامی ریسکیو ٹیم کے ایک رضاکار نکوم سیون نے بتایا کہ وین میں آگ لگنے کے چند سیکنڈ بعد ہی دھماکہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ آگ کو پوری وین کو اپنی لپیٹ میں لینے میں 30 سیکنڈ سے بھی کم وقت لگا۔

حادثے کے بعدلگنے والی آگ پر فائر بریگیڈکے عملے نے ایک گھنٹے کے اندر اندر قابو پا لیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button