عالمی خبریں

جرمنی شہری کو موت کی سزا، دو ایرانی سفارتکار ملک بدر

خلیج اردو

جرمنی :جرمنی نے جرمن شہری کو موت کی سزا سنانے کے ردعمل میں دو ایرانی سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا ۔

 

ایرانی حکام کی جانب سے دہشت گردی کے الزامات میں جمشید شرمہد کے لیے سزا کے اعلان کے ایک دن بعد ،جرمنی نے یہ اعلان کیا ہے۔

 

ایران نے شرمہد پر الزام لگایا ہے کہ وہ ایک اپوزیشن گروپ کے مسلح ونگ کی قیادت کر رہا ہے۔ جب کہ اس کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ وہ محض اپوزیشن گروپ کاترجمان تھا اور ایرانی انٹیلی جنس نے اسےاغوا کیا تھا۔

 

جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک نے بدھ کو ایک بیان میں کہا ہم ایران سے جمشید شرمہد کی سزائے موت کو منسوخ کرنے اور اسے قانون کی حکمرانی پر مبنی منصفانہ اپیل کا عمل فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button