عالمی خبریں

جنوبی امریکی ملک میںشدید سیلاب،40 افراد ہلاک متعدد افراد لاپتہ

خلیج اردو
جنوبی امریکی ملک پیرو میں شدید بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے چالیس افراد ہلاک ہو گئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق آری کویپا، سوکوشا اور کامانا نامی صوبوں میں شدید بارشوں کے باعث متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔

ملکی ہنگامی مرکز کا کہنا ہے کہ اب تک چالیس افراد ہلاک اور پانچ ہزار کے قریب لا پتہ ہو چکے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ مٹی کے تودے گرنے سے ساڑھے پانچ ہزار مکانات ،پانچ سو اڑھتیس کلومیٹر طویل سڑکیں اور چونتیس پل تباہ ہو چکے ہیں۔

اس سیلاب سے ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ امدادی کاموں میں مسلسل ریسکیو سمیت عام لوگ بھی ریکوری کے عمل میں شریک ہو رہے ہیں ۔

حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کو مدد پہنچانے کےلیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button