عالمی خبریں

جنگی طیارہ بحیرہ ایونی میں گر کر تباہ،تیارے میں دو پائلٹ لاپتہ

خلیج اردو

یونان :یونان ایئر فورس کا جنگی طیارہ بحیرہ ایونی میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔یونان سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق ایف۔16طیارہ آندراویدا شہر کے جنوب میں سمندر میں گِر گیا ہے ۔

طیارے میں صرف پائلٹ اور معاون پائلٹ سوار تھا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق پائلٹ تربیتی پرواز کر رہے تھے۔ گرنے سے قبل پائلٹوں نے آٹو میٹک ایجکشن سسٹم فعال کرنے کی اطلاع دی تھی۔پائلٹ اور معاون پائلٹ کی تلاش و بچاو کا کام جاری ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button