عالمی خبریں

جنگ مخالف پینٹنگ ،روسی پینٹر لڑکی کا باپ گرفتار ،2 سال قید

خلیج اردو

ماسکو : جنگ مخالف پینٹنگ بنانے پر روسی پینٹر لڑکی کے والد کو 2 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ایک روسی شخص کی 12 سالہ بیٹی نے اپنے اسکول میں جنگ مخالف تصویر بنائی جسے باپ نے آن لائن شیئر کردیا، تاہم پینٹنگ کو آن لائن شیئر کرنے پر عدالت نے دو سال قید کی سزا سنا دی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس اپریل میں الیکسی موسکالیوف نامی شخص کی 12 سالہ بیٹی ماشا نے یوکرین کے ایک خاندان پر روسی میزائلوں کی داغے جانے والی تصویر بنائی اور اپنی آرٹ کلاس کے دوران ‘نو ٹو وار’ اور ‘گلوری ٹو یوکرین’ لکھا، جس پر اسکول انتظامیہ کی جانب سے پولیس کو طلب کرلیا گیا۔

الیکسی موسکالیوف  پر ‘روسی فوج کو بدنام کرنے’ کا الزام عائد کیا گیا تھا اور سوشل میڈیا پر جنگ مخلاف پوسٹ شیئر کرنے پر انہیں گرفتار کیا گیا ۔

رپورٹ کے مطابق الیکسی موسکالیوف کی پوسٹ پر ‘روس کی ظالم فوج، ہمارے ارد گرد موجود ہے’ لکھا ہوا تھا اور وہ اپنے کمپیوٹر سے مختلف پلیٹ فارمز پر پوسٹ شیئر کرتے تھے۔

یہ پینٹنگ یوکرین پر ہونے والے حملوں کی حوالے سے تھی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button