عالمی خبریں

دہشت گردوں کے معاونت کا الزام ، برطانوی فوج کا اہلکار گرفتار

خلیج اردو

 

لندن: دہشتگردوں کو معاونت کے الزام میں برطانوی فوج کے اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔

 

لندن پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈینیل عابد خلیف برطانوی فوج کے حاضر سروس اہلکار ہیں اور ان کا تعلق وسطی انگلینڈ سے ہے۔

 

خلیف پر اگست 2021 میں مبینہ طور پردہشت گردی میں ملوث یا دہشتگرد حملے کی تیاری کرنے والے شخص کو دینے کے لیے اہم معلومات حاصل کرنے کی کوشش کا الزام ہے۔ خلیف زیرحراست ہیں اوران کو آج لندن کی ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button