عالمی خبریں

روسی حملے کے خدشہ کے تحت جرمن ائیرلائن نے یوکرین کیلئے پروازیں معطل کردیں

خلیج اردو: یوکرین پر روس کےممکنہ حملےکے خدشےکے پیش نظر جرمن ائیرلائن لفتھانزا نے یوکرین کے لیے پروازیں روکنےکا اعلان کردیا۔

جرمن ائیرلائن لفتھانزا کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ آئندہ پیر سے فروری کے آخر تک یوکرین کے لیے پروازیں معطل رہیں گی۔

دوسری جانب یوکرین پر روس کے ممکنہ حملے کے خطرے کے پیش نظر جرمنی نے اپنے شہریوں کو یوکرین چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔

جرمن وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے، فوجی تصادم کسی بھی وقت ہو سکتا ہے، جرمن شہری اب یوکرین چھوڑ دیں۔

اس سے قبل امریکا اور برطانیہ بھی اپنے شہریوں کو یوکرین سے نکلنے کی ہدایت کر چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button