عالمی خبریں

روس نے جاپان کے وزیر اعظم سمیت 63 افراد پر پابندی عائد کردی

خلیج اردو: روسی حکومت نے جاپان کے معاندانہ اقدامات کے جواب میں جاپان کے وزیر اعظم سمیت 63 افراد پر پابندی عائد کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی حکومت نے جاپان کے معاندانہ اقدامات کے جواب میں جاپان کے وزیر اعظم سمیت 63 افراد پر پابندی عائد کردی ہے۔روس کی وزارت خآرجہ نے آج بدھ کے دن اعلان کیا ہے کہ روسی حکومت نے جاپان کے 63 حکام پر پابندی عائد کردی ہے ۔

ان افراد میں جاپان کے وزير اعظم ، جاپان کے وزیر خارجہ ، جاپان کے وزیر خزانہ اور وزیر انصاف بھی شامل ہیں۔ روسی حکومت کا کنہا ہے کہ جاپان یوکرائن کو ہتھیار اور مالی تعاون فراہم کررہا ہے اور نیٹو کے ساتھ مل کر روس کے خلاف معاندانہ اقدامات میں ملوث ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button