عالمی خبریں

روس نے جوہری طاقت کے حوالے سے بڑا اعلان کرتے ہوئے اسلحہ تخفیف معاہدہ معطل کر دیا

خلیج اردو
ماسکو: روس نے جوہری طاقت میں اضافے کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا۔

برطانوی میڈیاکے مطابق روس نے امریکہ کے ساتھ جوہری اسلحہ کی تخفیف کا معاہدہ معطل کرتے ہوئے نیوکلیئر طاقت میں اضافے کا اعلان کر دیا۔

روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ روس اپنی نیوکلیئر فورسز کو مضبوط بنانے پر زیادہ توجہ دے گا اور روس ہائپرسونک میزائلوں کی بڑے پیمانے پر ترسیل شروع کرے گا۔

انہوں ںنے کہا کہ مسلح افواج کو جدید آلات سے لیس کرنا جاری رکھیں گے۔

روسی صدر کے اعلان کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ پیوٹن کے فیصلے سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ وہ جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

انہوں ںنے کہا کہ پیوٹن کی جانب سے جوہری اسلحے کے معاہدے کو معطل کرنا بہت بڑی غلطی ہے۔

نیو اسٹارٹ معاہدے پر 2010 میں پراگ میں دستخط کیے گئے تھے، جو اگلے سال نافذ ہوئے اور امریکی صدر جو بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے فوراً بعد 2021 میں اسے مزید پانچ سال کے لیے بڑھا دیا گیا۔

یہ سٹریٹجک جوہری وار ہیڈز کی تعداد کو محدود کرتا ہے جنہیں امریکہ اور روس تعینات کر سکتے ہیں، اور ان کی فراہمی کے لیے زمینی اور آبدوز پر مبنی میزائلوں اور بمباروں کی تعیناتی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ روس کے پاس دنیا میں جوہری ہتھیاروں کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے، جس میں 6000 کے قریب وار ہیڈز ہیں۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button