عالمی خبریں

سال نو کے آغاز میں شمالی کوریا کا ایک اور میزائل تجربہ،2022 میں میزائل تجربات کا ریکارڈ بنا لیا

خلیج اردو
شمالی کوریا نے اتوار کی صبح ایک مشتبہ میزائل فائر کیا ہے۔ یہ میزائل لانچ ایک ایسے وقت میں ہوا ہےجب جنوبی کوریا نے ٹھوس ایندھن والی خلائی گاڑی کی آزمائشی پرواز کی ہے۔

تجربے کے ردعمل میں جاپان کے کوسٹ گارڈ کا کہناہے کہ مشتبہ میزائل ممکنہ طور پر پہلے ہی گر چکا ہے۔ یو ایس انڈو پیسیفک کمانڈ نے ایک بیان میں کہا کہ اگرچہ میزائلوں سے امریکہ یا اس کے اتحادیوں کے لیے فوری خطرہ نہیں تھا، لیکن لانچوں نے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے "غیر مستحکم اثرات” کو اجاگر کیا۔

شمالی کوریا نے حالیہ مہینوں میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے اقدامات پر ردعمل کوخطرناک حد تک تیز کیا ہے۔

یہ میزائل لانچ جنوبی کوریا کے ٹھوس ایندھن والی خلائی گاڑی کی آزمائشی پرواز کے بعد ہوا ہے۔ جبکہ آج کم جونگ ان 2023 کی پالیسی طے کرنے کے لیے ایک اہم سیاسی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button