عالمی خبریں

سال 2022ء کا پہلا سورج گرہن کب ہوگا

خلیج اردو: رواں سال کا پہلا سورج گرہن 30 اپریل اور رمضان المبارک کی 28 ویں تاریخ کو متوقع ہے۔ 30 اپریل کو لگنے والا سورج گرہن جزوی نوعیت کا ہو گا جو براعظم انٹارکٹیکا، لاطینی امریکا کے جنوبی حصے، بحر الکاہل اور بحر اوقیانوس میں دیکھا جا سکے گا۔پاکستان میں یہ سورج گرہن نظر نہیں آئیگا۔ گرینچ ٹائم کے مطابق سورج گرہن کا آغاز شام 6:45 پر ہو گا۔ رات 8:41 پر یہ انتہائی درجے پر ہو گا اور رات 10:37 پر یہ گرہن اختتام پذیر ہو جائے گا۔

مذکورہ گرہن میں چاند انتہائی درجے میں سورج کے 54% حصے کو چھپا لے گا۔رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہو گا۔

علمائے کرام کا کہنا ہےکہ چاند گرہن اور سورج گرہن کی وجہ سے عام انسانوں یا حاملہ خواتین پر مختلف قسم کے اثرات پڑنے سے متعلق جتنے بھی من گھڑت وہم اور وسوسے عوام میں مشہور ہیں ان کی شریعت میں کوئی اصل نہیں ہے، وہ صرف اور صرف لوگوں کی پھیلائی ہوئی من گھڑت باتیں ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button