عالمی خبریں

سری لنکا میں غذائی بحران شدید ،سکول میںبچے بیہوش ہوگئے ، سرکاری ملازمین کی سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد

خلیج اردو
سری لنکا : روز سری لنکا نے سرکاری ملازمین کوسوشل میڈیا استعمال کرنے سے روک دیا ،سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا تھا کہ سنگین معاشی بحران کی وجہ سے اسکول کے بچے خوراک کی کمی سے بیہوش ہو رہے ہیں۔

1اعشاریہ 5 ملین ریاستی ملازمین کو تازہ ترین حکم میںپبلک ایڈمنسٹریشن اور مینجمنٹ کی وزارت نے کہا کہ صحافیوں سے بات کرنے پر طویل عرصے سے قائم پابندی اب سوشل میڈیا پوسٹس تک وسیع کر دی گئی ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر عوامی افسر کی طرف سے رائے کا اظہار کرنا ایک ایسا جرم ہوگا جو تادیبی کارروائی کا باعث بنتا ہے۔

سرکاری ملازمین پر پابندی کا حکم صوبائی محکمہ صحت کے حکام اور اساتذہ کےاسکولوں میں خوراک کی کمی کی وجہ سے درجنوں طلباء بیہوش دعوؤں کے بعد سامنے آیا ۔
2021 کے آخر سےسری لنکا کے 22 ملین افراد ملک کے بدترین معاشی بحران کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ حکومت کے پاس بہت سی ضروری اشیاء درآمد کرنے کے لیے ڈالر ختم ہو گئے۔

وزیر صحت کیہیلیا رامبوکویلا نے چھوٹے بچوں میں غذائیت کی کمی کے دعووں کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے صحت عامہ کے کارکنوں پر صورتحال کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کا الزام لگایا۔

تاہم ورلڈ فوڈ پروگرام نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ 60 لاکھ سری لنکا جزیرے کے ملک کی آبادی کا تقریباً ایک تہائی خوراک کی عدم تحفظ کا شکار ہیں اور انہیں انسانی امداد کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button