عالمی خبریں

شام اور ترکیہ کے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 22 ہزار تک جا پہنچی،ترکیہ میں 72 ہزار افراد زخمی

خلیج اردو

انقرہ :ترکیہ اور شام تباہ کن زلزلے میں دونوں ملکوں کے اب تک اموات کی تعداد 22 ہزارتک پہنچ گیا ،ریسکیو حکام کے مطابق یہ وقتی تعداد ہے جس میں ہر گھنٹے بعد نیا اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

جمعرات کے روز ترکیہ کے نائب صدر نے زلزلے میں جاں بحق ہونے والے اپنے شہریوں کی تعداد 17674 بتائی جبکہ 72 ہزار افراد زخمی بتائے جاتے ہیں۔

ترک نائب صدر نے بتایا کہ کلیس،شانلی اورفا صوبوں میں ریسکیو اور تلاش کا کام مکمل ہو گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا دیار بکر، عدنہ اور عثمانیہ کے علاقوں میں بھی بڑے پیمانے پر تلاش اور ریسکیو کی کارروائیاں مکمل ہو چکی ہیں۔

ادھر شام میں ریسکیو ٹیم کےمطابق شمال میںحزب اللہ کے زیر انتظام علاقوں میں زلزلے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2030 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ان علاقوں میں 2950 شامی شہری زخمی ہوئے۔

قبل ازیں شامی وزیر صحت حسن الغباش نے بتایا کہ زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 1347 جبکہ زخمیوں کی تعداد 2295 بتائی گئی تھی۔

زلزلے کی زد میں آئے شہریوں کی اموات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ترکیہ اور شام کے متعدد علاقوں میں ریسکیو اور تلاش کی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

ریسکیو عملے نے جمعرات کے روز ترکیہ میں زلزلے سے منہدم ہونے والی عمارتوں کے ملبے سے زندہ بچ جانے والے مزید افراد کو نکالا ہے جبکہ جمعرات ہی کے روز شام کے شمال مغربی علاقے میں مصروف کار ریسکیو عملے کو تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے کوئی زندہ فرد نہیں ملا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button