عالمی خبریں

شام میں ٹرکوں کے قافلے پر اسرائیلی حملہ ، ایرانی عہدیدار ہلاک

خلیج اردو

عراق کی سرحد سے متصل شام کے علاقے البوکمال کی مشرقی گورنری میں ٹرکوں کے قافلے پرمبینہ اسرائیلی حملے میں ایرانی عہدیداروں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

نامعلوم طیاروں نے پیر کی صبح عراقی سرحد پر دیر الزور کے مشرق میں واقع البوکمال دیہی علاقوں میں الھری نامی گاؤں میں ریفریجریشن ٹرکوں کو نشانہ بنایا ہے۔

حملے میں متعدد ٹرک تباہ ہوئے ہیں اور ان میں سوار افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
شام کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ادارے ’سیرین آبزرویٹرفار ہیومن رائٹس‘ کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ یہ حملہ اسرائیل نے کیا ہے۔

آبزرویٹری نے اپنے ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا کہ القائم کے قریب ایرانی ملیشیا کے قافلے پر بمباری کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے ڈرون کے ذریعے نئے فضائی حملوں کے نتیجے میں ایرانی ملیشیا کے ایک رہ نما اورغیر شامی قومیتوں کے اس کے دو ساتھیوں کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button