عالمی خبریں

شمالی کوریا کا سمندر میں 4 اسٹریٹجک کروز میزائلوں کا تجربہ

ؐخلیج اردو
شمالی کوریا :شمالی کوریا نے سمندر میں چار اسٹریٹجک کروز میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

برطانوی خبر رسا ں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے کو مشرقی سمندر میں فائر کے گئے ہواسل 2′ میزائلوں نے 2 ہزار کلو میٹر کے فاصلے پر اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

شمالی کوریا نے گزشتہ ہفتے میں تین میزائلوں کا تجربہ کیا جن میں ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ بھی شامل ہے۔

شمالی کوریا کی جانب سے کہا گیا ہے ہم نے ان تجربوں کے ذریعے دشمن قوتوں پر مہلک جوہری جوابی حملے کی اپنی صلاحیت کو ظاہر کیا ہے اور بتایا ہے کہ ہم امریکا اور جنوبی کوریا جیسی دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button