عالمی خبریں

شمالی کوریا کے مزید مزائل تجربات سے ایک بار پھر پڑوسی ممالک کی جانب سے تشویش کا اظہار،جاپان کی جانب سے مذمت

خلیج اردو

پیانگ یانگ : جنگی جنون میں مبتلا شمالی کوریا نے جاپان کی ساحلی حدود میں کم فاصلے تک مار کرنے والے 3 بیلسٹک میزائل کا تجربہ کردیا۔جنوبی کوریا کے فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ ہفتے کی صبح شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے جنوب سے تین میزائل فائر کئے گئے ہیں۔

 

شمالی کوریا کے مسلسل میزائل تجربات کے بعد جنوبی کوریا نے اپنے سرحدی علاقوں کی نگرانی مزید سخت کردی ہیں جبکہ امریکا کے ساتھ مشقیں جاری رہیں گی۔

 

دوسری طرف جاپان کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں شمالی کوریا کے مشتبہ بیلسٹک میزائل مشرقی ساحل کی طرف پانی میں گرے کا کہا ہے۔

 

غیر ملکی رپورٹس کے مطابق میزائل گرنے سے کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔

 

جاپانی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ داغے گئے میزائلوں نے تقریباً 100 کلومیٹر کی بلندی تک پرواز کی اور 350 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔

 

شمالی کوریا نے بین الاقوامی پابندیوں کے باوجود رواں سال 90سے زائد کروز اور بیلسٹک  میزائل تجربات کیے ہیں جن میں ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل بھی شامل ہے جو امریکی سرزمین تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button