عالمی خبریںمعلومات

صحت اور امراض کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

خلیج اردو
نیویارک : آج عالمی یوم صحت منایا جارہا ہے۔ اس دن منانے کا مقصد نسل آدم کی صحت اور مختلف بیماریوں سے متعلق بچاو اور شعور اجاگر کرنا ہے۔ مختلف امراض کے خلاف ملکر جدوجہد کرنا اس دن کے مقاصد میں شامل ہیں.

اعالمی یوم صحت منانے کا مقصد عالمی برادری کا ملکر انسانیت کو درپیش صحت کے مسائل اور چئیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدمات کرنا اور دنیا بھر میں صحت و امراض سے بچاؤ کے لیے شعور اجاگر کرنا ہے۔

7 اپریل 1948 کو اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے عالمی ادارہ برائے صحت کا قیام عمل میں آیا جس کے دو سال بعد 1950 سے آج تک ہر سال اسی دن صحت کا عالمی دن منایا جاتا ہے ۔

ہر سال صحت کے کسی خاص موضوع کے تحت تمام دنیا کے ممالک اِس دن کو مناتے ہیں۔ اس سال کا عنوان ہمارا خطہ ہماری صحت ہے۔

صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ جس طرح کرونا وائرس کے دوران پوری دنیا نے ملکر اس وبا کا مقابلہ کیا ، ایسے ہی عالمی یوم صحت ہمیں صحت سے متعلق چیلنجز کے خلاف یکسوئی کا پیغام دیتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button