عالمی خبریں

صدر پاکستان عارف علوی کا یوکرینی صدر سے رابطہ، صدر زیلینسکی نے مدد مانگ لی

خلیج اردو

پاکستان :یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں دونوں صدور نے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

 

ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں صدور نے روس یوکرین جنگ کے تناظر میں ترقی پذیر ممالک کو درپیش توانائی اور خوراک کے مسائل اور دونوں ممالک کے سیاسی و اقتصادی تعلقات پر گفتگو کی۔

 

دونوں سربراہان مملکت نے باہمی فائدے کیلئے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا جبکہ یوکرینی صدر نے دس نکاتی امن فارمولے پر بھی بات کی۔

 

صدر زیلنکسی نے روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کی جانے والی قرارداد کے مسودے پر پاکستان کی حمایت بھی مانگی۔

 

جس پر صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ روس یوکرین جنگ پر پاکستان کو گہری تشویش ہے، پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جنگ کے پرامن حل کی حمایت کرتا ہے، حکومت پاکستان کی طرف سے مجوزہ قرارداد کے مندرجات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button