عالمی خبریں

صومالیہ کا باغی تنظیم حرکت الشباب کیخلاف آپریشن،61 جنگجو ہلاک

خلیج اردو

صومالیہ :صومالیہ کے صدر مقام موگادیشو سے عرب میڈیا کے مطابق جنگجو قانون نافذ کرنے والے اداروں پر خودکش حملوں کی تیاری کررہے تھے۔صومالیہ کی مسلح افواج نے القاعدہ کی وفادار تنظیم حرکت الشباب کے شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کے دوران کم از کم 61 جنگجوؤں کو ہلاک کردیا۔

فوجی آپریشن صومالیہ کے قومی سلامتی کے مشیر حسین شیخ علی کی جانب سے الشباب کے ساتھ مذاکرات کی تردید کے چند گھنٹوں بعد کیا گیا۔

آپریشن بین الاقوامی فوج کی مدد سے ملک کے جنوبی صوبہ لوئر شبیلی کے علاقہ حوادلی میں کیا گیا، جہاں پر حرکت الشباب کا کیمپ قائم ہے۔

حملے کے وقت الشباب کے ڈیڑھ سو جنگجو بارود سے لدی گاڑیوں کے ہمراہ کیمپ میں اکٹھا تھے، جو فوجی تنصیبات اور مقامی سکیورٹی فورسز پر خودکش حملوں کی تیاری میں مصروف تھے۔

قومی سلامتی کے مشیر حسین شیخ علی کا کہنا تھا کہ فائر بندی مذاکرات کے لئے تحریک الشباب کی جانب سے کوئی پیغام حکومت کو موصول نہیں ہوا تھا، جبکہ حکومت الشباب کے بجائے ہتھیار ڈالنے والے جنگجوؤں کے ساتھ مذاکرات کو ترجیح دے گی۔

یاد رہے الشباب نوجوانوں کی ایک اسلام پسند باغی گروپ ہے جو صومالیہ میں واقع ہے۔ 2000 کی دہائی کے آخر میں اس نے دارالحکومت موغادیشو پر اپنا غلبہ حاصل کیا، لیکن افریقی یونین کی قیادت میں اور ریاستہائے متحدہ اور دیگر مغربی شراکت داروں کی حمایت میں ایک فوجی مہم نے اسے آبادی کے بڑے مراکز سے پیچھے دھکیل دیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button