عالمی خبریں

غیر قانونی یورپی سفر ،تارکین وطن کی دو کشتیاں الٹ گئیں ،14 افراد ہلاک

خلیج اردو
تیونس: تیونس میں مسلسل دو روز کے دوران تارکین وطن کی دو کشتیاںالٹ گئیں جن میں مجموعی طور 14 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 54 افراد کو بچالیا گیا۔

برطانوی میڈیاکے مطابق ساحل سفیکس میں تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوب گئیں۔ پہلے واقعے میں 3 افراد ہلاک اور 34 کو بچالیا گیا جب کہ دوسرے واقعے میں 11 ہلاک اور 20 افراد کو بچالیا گیا۔

تیونس کوسٹ گارڈ کے ترجمان کے مطابق صحارا افریقا سے آنے والی تارکیں وطن کی 14 کشتیوں کو واپس بھیجا گیا جس کے باعث 435 افراد کی جان بچ گئی تاہم دو کشتیاں ڈوب گئیں۔
افریقی ممالک میں غربت اور نسل پرستانہ فسادات کی وجہ سے اچھے اور محفوظ مستقبل کی تلاش میں سالانہ 10 ہزار سے زائد افراد غیر قانونی طور پر یورپی ممالک کا رخ کرتے ہیں۔

صحارا افریقا سےآئے تارکین وطن بھی تیونس سے غیر محفوظ کشتیوں میں یورپ پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ تیونس کے ساحل سے اٹلی کا جزیرہ لیپڈوسا 130 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

یاد رہے بہتر مستقبل کی خاطر اپنا وطن چھوڑ کر یورپ کی جانب نکل کر راستے میں مرنے والوں کی تعداد اس سال لگ بھگ 500 سے زیادہ ہو گئی ہے ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button