عالمی خبریں

فلسطین میں یہودی آباد کاری بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے،سلامتی کونسل

خلیج اردو
یروشلم :مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی اسرائیلی مظالم کے خلاف سراپا احتجاج ہو گئے ،

اسرئیلی مظالم سے تنگ آکر فلسطینیوں نے عام ہڑتال اور سول نافرمانی کی تحریک شروع کردی ،

مظاہروں میں شدت کی وجہ سے نوجوان فلسطینیوں کا احتجاج آگے پیش قدمی کرنے لگا ،مظاہرین نے راستوں سے رکاوٹیں ہٹا دیں،ٹائر جلا کر راستے بند کر دئیے، فلسطینیوں نے قابض اسرائیلی انتظامیہ کے خلاف مہم چلاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کوئی بھی فلسطینی ٹیکس نہیں دیں گے ،

انہوں نے اسرائیلی کاروبار و سرکاری دفاتر میں کام پر جانے سے بھی انکارکر دیا ہے ، فلسطینی مظاہرین کی شدت کی پیش نظر قابض اسرائیلی فورسز نےبھی لاٹھی چارج، شیلنگ شروع کر دی ہے اور مظاہرین کے اوپر حملوں اور مختلف قسم کی مظالم میں تیزی لے کر آئی ہے

دوسری جانب سلامتی کونسل نے اسرائیل سے یہودی آبادکاری فوری معطل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین میں یہودی آباد کاری بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button