عالمی خبریں

فلپائن میں تربیتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

خلیج اردو

 

باتان :فلپائن کے صوبہ باتان میں فوجی تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔

 

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیاہے کہ فضائیہ کا فوجی طیارہ باتان صوبے میں چاول کے کھیت میں گر کر تباہ ہو گیا۔

 

فضائیہ کے ترجمان کرنل ماریا کونسیلو کاستیلو نے بتایا کہ فوجی طیارہ دارالحکومت منیلا کے جنوب میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا۔

 

پولیس انسپکٹر ایڈگاردو ڈیلوس سانتوس نے بتایا کہ اس چیز کا تجزیہ کیا گیا ہے کہ طیارہ گرنے سے پہلے قابو سے باہر ہو گیا تھا اور تیزی سے زمین کی جانب بڑھ رہا تھا۔

 

سانتوس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے 2 افراد کی نعشوں کو ملبے تلے سے نکال لیا گیا ہے۔

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button