عالمی خبریں

مسلم طالبات کے حجاب پر پابندی برقرار،حجاب اسلام کا لازمی جزو نہیں، کرناٹک ہائی کورٹ کا فیصلہ

خلیج اردو: کرناٹک ہائی کورٹ نے مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی بھارتی حکومت کے ہندوتوا ایجنڈے پر عمل درآمد کرتے ہوئے ریاست کے تعلیمی اداروں میں مسلم طالبا ت کے حجاب پر پابندی کے خلاف دائر متعدد عرضداشتوں کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا ہے کہ مسلم خواتین کا حجاب پہننا اسلام کا لازمی جز ونہیں ہے۔

زرائع ابلاغ کے مطابق ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ریتو راج اوستھی، جسٹس کرشنا ایس دیکشت اور جسٹس جے ایم قاضی پر مشتمل بنچ نے اڈوپی ضلع سے تعلق رکھنے والی مسلم طالبات کی جانب سے دائر کی گئیں۔ متعدد عرضداشتوں کو خارج کرتے ہوئے اسکولوں اور کالجوں میں حجاب پر عائد پابندی کو برقرار رکھا۔

عدالت نے اپنے فیصلہ میں کہا کہ حجاب پہننا اسلام میں ضروری عمل نہیں ہے، لہذا تعلیمی اداروں میں ڈریس کوڈ سے متعلق حکومت کی ہدایت کو برقرار رکھاجانا چاہیے۔عدالت نے کہاکہ اسکول یونیفارم پر طلبا کااعتراض درست نہیں ہے اور حکومت کو اس سلسلے میں حکمنامہ جاری کرنے کا پورا اختیار ہے ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button