عالمی خبریں

مسلم لیگ ن ایک اور تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کیلئے سرگرم ، نواز شریف سے پلان پر گفتگو

خلیج اردو

اسلام آباد: آزاد کشمیر میں عدم اعتماد کیلئے مسلم لیگ ن سرگرم ہوگئی۔صدر ن لیگ آزاد کشمیر نے لندن میں نواز شریف سے ملاقات میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

 

مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر لندن پہنچ گئے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات میں وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے سے متعلق حکمت عملی اور پارلیمانی پارٹی کی سفارشات پیش کیں۔

 

نواز شریف آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر پارلیمانی پارٹی کی سفارشات پر جائزہ لیں گے

 

دوسری طرف ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد کی تیاریاں بھی مکمل کر لی گئیں ہیں ، تحریک انصاف آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی میں شدید اختلاف کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نواز شریف اور آصف زرداری سرگرم ہوگئے ہیں۔

 

اختلافات کے باعث وزیر خزانہ ماجد خان اور وزیر تعلیم دیوان چغتائی کا مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button