عالمی خبریں

معروف بھارتی سنگر بپی لہری انتقال کر گئے، بھارتی گلوکار کافی عرصے سے متعدد بیماریوں میں مبتلا تھے

خلیج اردو

نئی دہلی:معروف بھارتی گلوکار اور کمپوزر بپی لہری انتقال کرگئے۔ان کی عمر 69 برس تھی۔

تفصیلات کے مطابق بپی لہری علالت کے باعث ایک ماہ سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔انہیں سوموار کے روز طبیعت بہتر ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔گزشتہ شب انکی طبیعت بگڑنے پر انہیں دوبارہ اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور انتقال کرگئے۔

 

اسپتال میں پبی لہری کا علاج کرنے والے ڈاکٹر دیپک نمجوشی کے مطابق بھارتی لیجنڈری گلوکار کو صحت کے بہت سارے مسائل درپیش تھیں۔بپی لہری کا انتقال نیند کی کمی کو پورا کرنے کیلئے استعمال کی جانے والی ادویات کے باعث ہوئی۔

 

بپی لہری نے کئی بھارتی فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگایا جن میں چلتے چلتے،ڈسکو ڈانسر اور شرابی سرفہرست ہیں۔انہوں نے آخری گانا 2020 میں بننے والی فلم باغی 3 کیلئے گایا۔بپی لہری کی پہچان انکے گلے میں لٹکنے والی سونے کی چین اور انکے سن گلاسز تھے جنہیں وہ ہر وقت پہنے رکھتے تھے۔

 

گلوکار بپی لہری نے اپنے آخری سوشل میڈیا پوسٹ میں بھارتی معروف گلوکارہ لتا منگیشکر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکی تصویر شئیر کی تھی۔انہوں نے اپنی جوانی کی ایک تصویر بھی شئیر کرتے ہوئے ساتھ اولڈ از گولڈ لکھا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button