عالمی خبریں

مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں ایک ہزار نئی بستیاں ،اسلامی تعاون تنظیم کی شدید مذمت

خلیج اردو

جدہ :اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکرٹریٹ نے  اسرائیلی حکومت کی جانب سے القدس الشریف شہر سمیت مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں ایک ہزار سے زائد نئی بستیوں کی تعمیر کے لیے بولی لگانے کی شدید مذمت کی ہے۔

 

او آئی سی نے اس بات پر زور دیا کہ نوآبادیاتی آباد کاری کی پالیسی غیر قانونی ہے اور یہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ بالخصوص سلامتی کونسل کی قرارداد 2334 کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا جارہا ہے۔

 

مسلم ملکوں کے اتحاد نے اسرائیلی کنیسٹ کی جانب سے   علیحدگی کے قانون  کو منسوخ کرنے اور مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں نوآبادیاتی آبادکاری کی سرگرمیوں کو جائز قرار دینے کی شدید مذمت کی۔

 

او آئی سی نے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی برادری   بین الاقوامی قراردادوں کو نافذ کرنے میں اپنی ذمہ داریوں کو نبھائے اور قابض افواج  پر دباؤ ڈالیں کہ وہ فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین اور ان کے مقدسات ان کے خلاف حملوں اور مسلسل خلاف ورزیوں کو روکے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button