عالمی خبریں

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس اسرائیلی فورسز کا چھاپہ، 3 افراد جاں بحق جبکہ 36 زخمی

خلیج اردو

مقبوضہ بیت المقدس :فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی فوج کے چھاپے میں کم از کم تین فلسطینی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

 

وزارت نے بدھ کو کہا کہ ہسپتال میں داخل 36 زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔

 

ابتدائی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ زخمی ہونے والے زیادہ تر لوگ گولہ بارود کا نشانہ بنے تھے۔

 

وزارت کے مطابق جاں بحق ہونے والے تین افراد میں عدنان صبع بارا 72، محمد خالد انبوسی 25 اور تیمر مناوی 33 شامل ہیں ۔

 

صبح 10 بجے اسرائیلی فورسز نے درجنوں بکتر بند گاڑیوں اور خصوصی دستوں کے ساتھ نابلس پر حملہ کرنے کے فوراً بعد وسیع پیمانے پر تصادم شروع ہو گیا۔

 

اسرائیلی فوج نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اب نابلس شہر میں کام کر رہی ہیں لیکن اس نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

 

واضح رہے کہ مقبوضہ علاقوں میں 2023 کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 12 بچوں سمیت 54 ہو گئی ہے۔

 

چھاپوں کے دوران اسرائیلی فوج کا سامنا کرنے والے عام شہری اور بے دخل انداز میں کھڑے کھڑے بھی مارے گئے، اسی طرح ٹارگٹ کلنگ اور مسلح جھڑپوں کے دوران فلسطینی جنگجو بھی مارے گئے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button