عالمی خبریں

موگادیشو کے میئر کے دفتر کے قریب دھماکہ،5 شہری ہلاک

خلیج اردو

صومالیہ: صومالیہ کے دارالحکومت موگادیشو میں اتوار کو میئر کے دفتر کے قریب ایک دھماکہ ہوا، جس کے بعد فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

وزارت اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے چھ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا جبکہ عسکریت پسندوں کے ساتھ لڑائی تقریباً شام چھ بجے تک جاری رہی ،انہوں نے مزید کہا کہ حملے کے نتیجے میں پانچ شہریہلاک جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔

عسکریت پسند گروپ الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور اپنی منسلک نیوز ویب سائٹ کے ذریعے کہا ہے کہ اس کے جنگجو میئر کے دفتر میں گھس گئے تھے۔

صومالی انتہا پسند گروپ الشباب موگادیشو ملک بھر میں اہداف پر مسلسل بم اور بندوق کے حملے کرتا رہا ہے۔

یہ تحریک 2006ء سے صومالیہ میں مرکزی حکومت کے خلاف لڑ رہی ہے اور اس کا تختہ الٹنا چاہتی ہے۔

اگست میں القاعدہ کی وفادار تحریک کے جنگجوؤں کے خلاف حملے کے صدر حسن شیخ محمود اعلان کے باوجود الشباب نے گذشتہ چند مہینوں میں حملے تیز کردیے ہیں۔

یاد رہے کہ جولائی 2019 میں ایک خودکش بمبار نے عملے کی میٹنگ کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس میں میئر اور کئی دیگر اعلیٰ حکام ہلاک ہو گئےتھے جبکہ اکتوبر 2022 میں صومالیہ کی وزارت تعلیم کے دفتر میں دو کار بم دھماکوں میں 100 افراد ہلاک اور 300 زخمی ہوگئے تھے ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button