عالمی خبریں

میکسیکو میں تارکین وطن کی بس کو حادثہ،17 افراد ہلاک

خلیج اردو

میکسیکو سٹی :میکسیکو میں بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔

 

برطانوی میڈیا کے مطابق بس میں 45 تارکین وطن سوار تھے۔ یہ بس میکسیکو کے جنوبی شہر تاپا چولا سے میکسیکو سٹی آرہی تھی کہ ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث ایک موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی۔

 

خادثہ اتنا خوفناک تھا کہ 15 مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ شدید 15 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے دو نے دوران علاج دم توڑ دیا اور مزید 5 کی حالت نازک بونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

 

ٹریفک حادثے میں محفوظ رہنے والے باقی مسافروں کو شیلٹر ہوم منتقل کردیا گیا۔ یہ بس ایک پرائیوٹ کمپنی کی ملکیت تھی۔ حادثے میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر بھی ہلاک ہوگئے۔

 

پولیس کے مطابق  ابتدائی تفتیش میں حادثے کی وجہ بس کی تیز رفتاری سامنے آئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button