عالمی خبریں

نئی آرمی چیف کی تقرری سے وزیر اعظم شہباز شریف کی مشاورت کا سلسلہ جاری، حکمران جماعت کا اتحادیوں سے ملکر تعیناتی کرنے کا اعلان، فیصلہ کر لیا گیا کہ سب سے سنیئر آرمی افسر کو آرمی چیف بنایا جائے گا۔

لندن : وزیر اعظم اس وقت لندن میں مختلف امور پر مشاورت کیلئے موجود ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور ان کے بھائی نواز شریف سے ملاقات کی جس میں اہم معاملات پر مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نوازشریف اور مریم نواز کے ساتھ دوگھنٹے سے زائد ملاقات کی۔

 

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی میں میرٹ کو اولیت دی جائے گی اور سب سے سینیئر افسر کو آرمی چیف بنایا جائے گا۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے مطابق آرمی چیف کی تعیناتی آئینی معاملہ ہے، آئین کے مطابق طے ہو گا۔

 

نواز، شہباز ملاقات میں طے فیصلوں پر پی ڈی ایم کی قیادت کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ اس حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میڈیا میں قیاس آرائی ہو رہی ھے کہ لندن میں نواز شہباز میٹنگ میں آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے کوئی فیصلہ ہوا ہے۔ اس سلسلے میں مشاورت ضرور ہوئی ہےلیکن فیصلہ انشاءاللہ آئینی عمل کے آغاز کے  بعد مشاورت سے کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button