عالمی خبریں

ٹرین حادثے پر یونان بھر میں مظاہرے جاری ، حادثے میں اموات کی تعداد 57 ہوگئی

خلیج اردو

یونان :یونان میں مال بردار اور مسافر ٹرین کی ٹکر کے حادثے میں اموات کی تعداد 57 ہوگئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق حادثے میں مرنے والوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹنگ کی جارہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق حادثے کے بعد 10 افراد تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ بدھ کو یونان کے شہر لاریسا کےقریب مسافر اور مال بردار ٹرین کی ٹکر کے نتیجے میں مسافر ٹرین کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں اور 2 بوگیوں میں آگ لگی تھی۔

مسافر ٹرین میں تقریباً 350 مسافر سوار تھے۔جبکہ ملک بھر میں عام عوام سمیت طلباء مظاہرے جاری ہیں ،جبکہ حکام نے تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔۔۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button