عالمی خبریں

پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، امریکہ کی جانب سے ایک بار پھر عمران خان پر حملے کی مذمت اور تحقیقات پر زور

واشنگٹن: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان پر ہونے والے حالیہ حملے کے بعد امریکہ نے دوسری مرتبہ اس واقعے کی مذمت کی ہے۔

امریکی سیکرٹری خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں۔ امریکہ پاکستان کو جمہوری اور پُرامن ملک دیکھنے کا عزم رکھتا ہے۔ ہمیشہ کی طرح پاکستان کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ حالیہ دنوں میں جو کچھ ہوا اس پر تشویش ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ عالمی حقوق جیسے اظہار رائے اور احتجاج کی آزادی کو ملحوظ رکھنا لازم ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس اور بھارت کے تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں جو سرد جنگ میں شروع ہوئے۔ بھارت کے ساتھ امریکہ کے اقتصادی، سکیورٹی اور عسکری تعلقات نہیں بن سکے تھے۔دو دہائیوں میں بھارت امریکہ تعلقات میں مزید بہتری آئی اور ایسے میں جب بھارت کہہ چکا ہے کہ وہ یوکرین جنگ اور خون ریزی کے خلاف ہے، ہم مزید بہتری کی امید میں ہیں۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ روس کے ساتھ بھارتی تجارت کو جان بوجھ کر استثنیٰ دیا گیا ہے کیونکہ ہم توانائی کے لیے بھارتی ضروریات کو سمجھ سکتے ہیں۔ ایسے میں بھارت کے تیل اور دیگر توانائی کے روسی ذرائع پابندی کے زمرے میں نہیں آتے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button