سپورٹسعالمی خبریں

پاکستانی فٹبال ٹیم ساف چیمپئن شپ میں حصہ لینے جون میں بھارت جائے گی

خلیج اردو: پاکستان کی فٹبال ٹیم ساؤتھ ایشین فٹبال چیمئن شپ میں حصہ لینے جون میں بھارت جائے گی ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان فٹبال نارملائزیشن کمیٹی نے قومی ٹیم کی بھارت میں شیڈول چیمپئن شپ میں شرکت کی تصدیق کردی ہے جبکہ بھارتی ویزوں کو بروقت یقینی بنانے کے لیے عید کے بعد ضروری کارروائی کا آغاز کردیا جائے گا۔

قومی ٹیم کے غیر ملکی پرواز کے ذریعے بھارت روانگی کے انتظامات کیے جائیں گے جہاں بھارتی ٹیم ساف چیمپئن شپ میں اعزاز کا دفاع کرے گی۔

تاہم ساف چیمپئن شپ کے لیے پاکستان ٹیم کی بھارت روانگی حکومتی اجازت سےمشروط ہوگی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button