عالمی خبریں

پاک امریکا تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے کو شاں ہیں،نیڈ پرائس

خلیج اردو
امریکا پاکستان کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مثالی بنانے کا خواہشمند ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے میڈیا بریفینگ میں کہا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان مضبوط تجارتی تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مثالی بنانا چاہتے ہیں، پاک امریکا سرمایہ کاری کے لیے وزارتی اجلاس جاری ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق دودہائیوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں میں امریکا سرفہرست ہے،پاکستان کے ساتھ توانائی،زرعی آلات،دیگر شعبوں میں تجارت کے فروغ کی ضرورت ہے۔

وزیر خارجہ کے ترجما ن نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ایک سال میں ہماری سرمایہ کاری میں تقریباً پچاس فیصد اضافہ ہوا، دہشت گردی کے خلاف امریکا اور پاکستان کے مشترکہ مفادات ہیں،طالبان یقینی بنائیں کہ داعش، ٹی ٹی پی اور دیگر خطے کا امن خراب نہ کریں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button