عالمی خبریں

چھاتی سے گرینیڈ نکالنے کا غیر معمولی آپریشن:گرینیڈ کو پھٹے بغیر چھاتی سے نکال دیا گیا

خلیج اردو

کیف: یوکرین کے ایک فوجی کے سینے سے سرجن نے آپریشن کے ذریعے سالم گرنیڈ کامیابی سے نکال لیا۔

یوکرین کے اعلیٰ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ دھماکا خیزمواد 28 سالہ فوجی جوان کے دل کے بالکل نیچے پھنسا ہوا تھا جسے کامیابی سے نکال لیا گیا، ڈاکٹرز نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیس میڈیکل کتابوں میں درج کیا جائے گا۔

یہ آپریشن میجر جنرل اینڈری وربا نے کیا جنہیں یوکرین کی مسلح افواج کا سب سے زیادہ تجربہ کار سرجن بتایا جاتا ہے، یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آپریشن کب کیا گیا اور فوجی کہاں زخمی ہوا تھا۔

ہانا مالیار کے مطابق یہ آپریشن ایک فوجی سرجن اندرے وربا نے کیا۔ 57 سالہ سرجن کو یوکرین کی فوج کا سب سے ماہر اور تجربہ کار سرجن سمجھا جاتا ہے۔

دوسری جانب یوکرین نے ایک دن میں 100 سے زائد روسی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کردیا، روس یوکرین جنگ کو 324 روز ہوگئے ہیں۔

ڈونیسک کے گورنر نے کہا چوبیس گھنٹوں کے دوران سولیڈار میں گھمسان کی جنگ ہوئی جس میں 100 سے زائد روسی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔

یوکرینی حکام نے بتایا کہ مشرقی شہر سولیڈار میں شدید لڑائی کے بعد روسی فوج کو پسپا کردیا گیا ہے جبکہ روس کا کہنا ہے کہ وہ سولیڈار پر قبضہ کرنے کے قریب ہیں۔

یوکرینی حکام کے مطابق سولیڈار میں 15 بچوں سمیت 600 یوکرینی شہری پھنسے ہوئے ہیں جن کا انخلا مشکل ہوگیا ہے۔

یوکرین کے ایک مشیر انٹون گیراسچینکو نے عسکری حکام کا حوالہ دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’اس مریض کے بارے میں اتنا ہی بتایا جا سکتا ہے کہ وہ 1994 میں پیدا ہوا اور اب اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔‘

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button