عالمی خبریں

چینی جاسوس،امریکہ نے8 سال کی سزا سُنا دی

خلیج اردو

امریکہ :امریکہ نے انجینئروں اور سائنس دانوں کے بارے میں معلومات جمع کرنے اور انہیں چین حکومت تک پہنچانے کے جُرم میں ایک چینی جاسوس کو 8 سال قید کی سزا سُنا دی ہے۔

اطلاع کے مطابق مذکورہ ژی چاوکن نامی جاسوس 2013 میں الیکٹرک انجینئرنگ کے لئے امریکہ کے الینوئے ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹ میں داخل ہوا اور بعد ازاں امریکی فوج کی متبادل فورسز میں شامل ہو گیا۔

طویل سفر کے بعد چائنیز جاسوس کو 2018 میں گرفتار کر لیا گیا۔

31 سالہ ژی کے خلاف چین کی وزارت برائے قومی سلامتی کے ایجنٹ کی حیثیت سے غیر قانونی حرکات و سکنات میں ملّوث ہونے اور امریکی فوج کے ساتھ قابلِ گرفت سطح پر غلط بیانی کرنے کے الزام میں جاری مقدمے میں 8 سال کی قید سُنا دی گئی ہے۔

امریکہ وزارت انصاف نے کہا ہے کہ ژی کی جاسوسی چین خفیہ ایجنسی کی امریکی ایوی ایشن اور خلائی ٹیکنالوجی تک رسائی کی کوششوں کا حصہ ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button