عالمی خبریں

چین میں کورونا بڑھنے لگا،امریکا نے چینی مسافروں کی آمد پرپاپندی عائد کر دی

خلیج اردو
نیویارک: امریکا نے چینی مسافروں کی ملک میں آمد پرپاپندی عائد کر دی ، فیصلہ چین میں کوروناوائرس کے بڑھنے اور اٹلی میں چینی پرواز سے 32 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت نکلنے کے بعد کیا گیا ہے ،پاپندی کا اطلاق پانچ جنوری سے ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی نےچین سےآنےوالےمسافروں کیلئےکورونا ٹیسٹ لازمی قراردےدیا، طالوی وزرات صحت حکام کا کہنا ہے کہ چین سےاٹلی آنےوالی دوپروازوں میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی ہے ، پرواز میں92 مسافروں میں سے35میں کورونامریض نکلے ہیں ، مزید مسافروں کے ٹیسٹ جاری ہیں۔

دوسری جانب چین میں کورونا وبا ایک بار پھر بڑے پیمانے پر پھیلنے کی خبروں پر امریکا نےچینی مسافروں پر پابندی لگا دی ہے، اطلاق 5 جنوری سے ہو گاچین،ہانگ کانگ،مکاوسے آنے والوں کو منفی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ دکھانا ہو گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button