عالمی خبریں

چین نے ماونٹ ایورسٹ پر دنیا کا بلند ترین موسمیاتی اسٹیشن لگا لیا

خلیج اردو: چین نے ماونٹ ایورسٹ پر "دنیا کا بلند ترین” میٹرولوجی اسٹیشن قائم کر لیا ہے۔

چین کا موسمیاتی اسٹیشن، امریکہ اور انگلینڈ کے ‘بالکونی’ نامی موسمیاتی اسٹیشن کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا بلند ترین موسمیاتی اسٹیشن بن گیا

چین کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق گلیشئیر محقق اور سائنس دان یاوتانڈونگ کی زیرِ قیادت تحقیقی ٹیم نے کل کی کوہ پیمائی میں اسٹیشن کو 8 ہزار 800 میٹر کی بلندی پر نصب کر دیا ہے۔

یہ موسمیاتی اسٹیشن 2019 میں امریکہ اور انگلینڈ کی طرف سے 8 ہزار 430 میٹر بلندی پر قائم کئے گئے ‘بالکونی’ نامی موسمیاتی اسٹیشن کو پیچھے چھوڑ کو دنیا کا بلند ترین موسمیاتی اسٹیشن بن گیا ہے۔

دنیا کی بلند ترین چوٹی ایورسٹ پر گلیشئیر کی موٹائی کی پیمائش کے اہل حساس آلات پر مشتمل یہ اسٹیشن ایشیا کے 10 بڑے دریاوں آبی ماخذ میں موسم اور برفانی تہہ کی صورتحال سے متعلق ڈیٹا فراہم کرے گا۔

چینی سائنس دان "پِیک ڈیوٹی” نامی اس تحقیقی منصوبے کے دائرہ کار میں ماونٹ ایورسٹ پر 5 ہزار 200 سے 8 ہزار 800 میٹر کی بلندیوں پر 8 عدد میٹرولوجی مانیٹرنگ اسٹیشن لگانے کا پروگرام رکھتے ہیں۔ ان اسٹیشنوں میں سے 4 کو 7 ہزار میٹر سے زائد کی بلندی پر لگانے کا ہدف قائم کیا گیا ہے۔

28 اپریل کو شروع ہونے والی اس کشف ڈیوٹی میں 16 محقق گروپوں پر مشتمل 270 سے زائد محققین شامل ہیں۔

پروجیکٹ لیڈر یاو نے چینی خبر رساں ایجنسی شین خوا کے لئے خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ ماونٹ ایورسٹ کے اندر واقع چنگہے۔تبت گلیشئیر دنیا کے بڑے ترین دریاوں کا آبی وسیلہ ہونے کے ساتھ ساتھ حیاتی تنوع کے اعتبار سے ایک چھوٹی دنیا کی حیثیت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ 2020 میں چینی اور نیپالی سائنس دانوں کے مشترکہ پیمائشی کام کے نتیجے میں ماونٹ ایورسٹ کی بلندی، 8 ہزار 848 میٹر 84 سینٹی میٹر پیمائش کی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button