عالمی خبریں

کرونا وائرس اعدادوشمار کی عالمی رپورٹ ، پاکستان کم متائثرہ ممالک میں شامل

خلیج اردو
27 جون 2021
واشنگٹن : عالمی سطح پر کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 180.7 ملین سے تجاوز کر گئیں ہیں جبکہ اموات کی تعداد 3.91 ملین ہوگئیں ہیں۔ جان ہوپکنز یونیورسٹی نے اعدادوشمار بتا دیئے۔ ان اعدادوشمار میں پاکستان کہیں بھی زیادہ رپورٹ شدہ کیسز یا اموات والے ممالک کی فہرست میں شامل نہیں۔ ۔

اتوار کی صبح کی اپڈیٹس کے مطابق یونیورسٹی کے سنٹر فار سسٹمز سائنس اینڈ انجنیئرنگ نے بتایا ہے کہ عالمی سطح پر کرونا وائرس کے رپورٹ ہونے والے کیسز اور کرونا سے اموات بالترتیب 180720199 اور 3915760 ہیں۔

امریکہ بدستور سب سے زیادہ متائثر ہونے والا ملک ہے جہاں کرونا کیسز کی تعداد 33621391 اور اموات 603885 ہیں۔

مریضوں کی رپورٹ شدہ تعداد کے حوالے سے بھارت دوسرے نمبرز پر ہے جہاں رپورٹ شدہ کیسز کی تعداد 30183143 ہیں۔

دیگر بری طرح سے متائثرہ ممالک جن میں 3 ملین سے زائد کیسز ہیں ان میں برازیل (18،386،894)، فرانس (5،830،394)، ترکی (5،404،144)، روس (5،367،317)، برطانیہ (4،734،010)، ارجنٹائن (4،393،142)، اٹلی (4،257،289)، کولمبیا (4،127،409) ، اسپین (3،782،463) ، جرمنی (3،734،153) اور ایران (3،157،983) شامل ہیں۔

اموات کے حوالے سے دوسرے نمبر پر برازیل ہے جہان کرونا سے اموات کی تعداد 512735 ہیں۔

100،000 سے زیادہ افراد کی اموات والے ممالک میں بھارت (394،493) ، میکسیکو (232،346) ، پیرو (191،447) ، روس (130،479) ، برطانیہ (128،353) ، اٹلی (127،458) ، فرانس (111،113) اور کولمبیا (104،014) اموات کے ساتھ موجود ہے۔

پاکستان اس رپورٹ میں ان فہرستوں میں شامل نہیں جہاں کے رپورٹ شدہ کیسز اور اموات زیادہ ہوں۔

کرونا وائرس سے متعلق پاکستان کی حکمت عملی کی اقوام متحدہ سمیت عالمی فورمز نے تعریف کی ہے۔

پہلی مرتبہ پاکستان نے کرونا وائرس کے خلاف سمارٹ لاک ڈاؤ کا آئیڈیا دیا جسے عالمی سطح پر کافی پزیرائی ملی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button