عالمی خبریں

کم سن بچوں نے دوکاندار کوچاقو سے بری طرح زخمی کردیا، دوکاندار نے شک پڑنے پر بچوں سے موبائل فون خریدنے سے انکار کیا

خلیج اردو
دہلی:دہلی پولیس نے بدھ کے روز شہر کے شمال مشرقی حصے میں ایک شخص کو چاقو گھونپنے کے الزام میں تین نابالغ لڑکوں کو گرفتار کیا ہے۔

پیر کو صبح 6 بجے کے قریب، سونو (عرف تاج الدین) شمال مشرقی دہلی کے اے-156 جھگی دیا بستی میں اپنی دوکان میں بیٹھا تھا جب ایک نابالغ 500 روپے میں اپنا موبائل فون بدلنے آیا۔ متاثرہ شکص کے انکار پر نابالغ نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر سونو کے اہم اعضاء پر وار کیے اور پھر فرار ہوگیا۔

واقعے کے ردعمل میں منگل کو سرائے روہیلا پولیس اسٹیشن میں نابالغ لڑکوں کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی اور تحقیقات شروع کی گئی۔

تفتیش کے دوران سرائے روہیلا تھانے کی ایک ٹیم نے خفیہ مخبروں کو تعینات کیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی تلاشی لی جس کے بعد بالآخر مرکزی ملزم کی شناخت ہو گئی اور ٹیم نے نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ اس کے فوراً بعد اس کے دو نابالغ ساتھیوں کو بھی پکڑ لیا گیا۔

پولیس کے مطابق متائثرہ شخص کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ حملہ آوروں کے قبضے سے صرف ایک چاقو برآمد ہوا۔ تینوں نابالغوں کو جوینائل ہوم بھیج دیا گیا ہے۔ معاملے کی تحقیقات فی الحال جاری ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button